اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ٹیلی مواصلات کے وزیر محمد جواد آذری جہرمی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ایرانی سائنسدانوں کی ترقی کو ہرگز نہیں روک سکتیں ۔انھوں نے سنیچر کو تہران میں خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا نے ایک رات میں ایران کے تین خلائی اداروں پر پابندیاں لگائیں جو پر امن مقاصد کے لئے کام کررہے ہیں ۔
ایران کے ٹیلی مواصلات کے وزیر نے کہا کہ امریکا ایران کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک پر امن خلائی ٹیکنالوجی میں ایران کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کے پروگرام پر کام کررہا ہے اور اس کو عملی شکل دے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ انیس سو ننانوے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاس ہونے والی قرار داد کے مطابق ہر سال چار اکتوبر سے دس اکتوبر تک خلائی ٹیکنالوجی کا عالمی ہفتہ منایا جاتا ہے۔
/129
6 اکتوبر 2019 - 06:36
News ID: 980555

امریکا اپنی پابندیوں سے ایران کی سائنسی ترقی کو نہیں روک سکتا ۔